بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس او اجلاس میں شرکت کےلئے اسلام آباد آئیں گے
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا ایس سی اواجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان آنے کا فیصلہ
ممبئی /اسلام آباد:بھارت نے وزیر خارجہ جے شنکر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شنکر دورہ اسلام آباد میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے، 9 سال میں بھارت کی کسی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاسی 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔