News Views Events

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، عطا تارڑ

ملائیشیا سے حلال گوشت اور چاول کی برآمدات کو بڑھایا جائے گا: عطاء تارڑ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے وفود کے دورے پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔
عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے خارجہ پالیسی محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، ملائیشیا کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان بہت کامیاب رہا، تجارت، سرمایہ کاری کے معاملات آگے بڑھائے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان سے ملائیشیا کے لیے حلال گوشت اور چاول کی برآمدات کو بڑھایا جائے گا، ملائیشیا کو 1 لاکھ ٹن چاول اور 2 سو ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، عالمی رہنماؤں کے دورۂ پاکستان سے معیشت مزید مستحکم ہو گی، تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے، پاکستان دنیا کے لیے تجارت کی ایک بہترین منڈی ثابت ہو گا۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ سعودی عرب سے بھی اعلیٰ سطح کا وفد چند روز میں آ رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے لیے بھرپور تیاری جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس کے حوالے سے 12 ممالک کے سربراہان پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بارے میں ہر ملک مثبت انداز میں بات کر رہا ہے، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.