News Views Events

حسن نصراللہ کے جانشین کو ختم کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوج کے جنوبی بیروت پر لگاتار 11 حملے

0

بیروت: لبنانی حزب اللہ سے جاری بیان کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے مطورا پر 85 راکٹ اور مارٹر فائر کیے۔ 4 اکتوبر کو اسرائیل نے جنوبی بیروت میں لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر مسلسل 11 حملے کیے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سےبتایا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ،جنہیں حزب اللہ کےسابق رہنما حسن نصراللہ کا ممکنہ جانشین قرار دیا جاتا ہے ۔ اسرائیلی حکام نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔4اکتوبر کو ہی اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان اویچے ادراج نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع کچھ مخصوص عمارتوں میں موجود لوگ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے 4 اکتوبر کی علی الصبح اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں میں قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیل کے حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوئے ہیں۔
اکتوبر کو امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.