News Views Events

پاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنمائوں کی چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ مبارک باد

0

اسلام آباد: حال ہی میں کئی ممالک کے رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر گرمجوشی سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کو عالمی سطح پر مرکزی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چین یقینی طور پر چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کرے گا۔ پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست، آہنی بھائی اور مضبوط شراکت دار رہے گا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اس سال نہ صرف عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے بلکہ فرانس چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ بھی ہے۔ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی مثبت ترقیاتی رجحان کو برقرار رکھنے ، یورپی یونین چین مکالمے کو فروغ دینے اور مشترکہ مفادات کی جستجو کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی امن کو فروغ دیا جائے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر بڑے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹاجائے۔
دیگر ممالک کے رہنماؤں میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جنوبی افریقہ کے صدر اور اے این سی کے صدر رامفوسا ، شام کے صدر بشار الاسد، زیمبیا کے صدر ہاکا یندی ہیشیلیما، کینیا کے صدر ولیم روٹو، سینیگال کے صدر بسیر ڈوما فائے ، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو(برازاویل) کے صدر ڈینس ساسو نگیسو ، موزمبیق کے صدرفلپ نیوسی، وسطی افریقہ کے صدر فاؤسٹن آرکنج ٹوواڈرا، بوٹسوانا کے صدر موگ وتسی ماسیسی، لائبیریا کے صدرجوزف نیوما بواکائی وغیرہ ، شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.