News Views Events

پہاڑوں اور دریاؤں کے بیچ خوشحالی

0

بیجنگ: وسیع صاف پانی، نیلا آسمان اور ایک اچھا حیاتیاتی ماحول لوگوں کے ذریعہ معاش کا حصہ ہے، جو لوگوں کی امنگ ہے. "ہمیں عوام کو درپیش ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا ہوگا تاکہ وہ صحیح معنوں میں حیاتیاتی ماحول کی بہتری محسوس کر سکیں”. جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ” صاف دریاؤں اور سرسبز پہاڑوں کے بیچ خوشحالی” کا اکثر تذکرہ کرتے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی "قرارداد” میں واضح کیا گیا ہے کہ "چینی طرز کی جدیدکاری انسانیت اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری ہے۔ حیاتیاتی تہذیب کے ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانا، کاربن میں کمی، آلودگی میں کمی، شجرکاری میں اضافہ اور ترقی کو فروغ دینا، موسمیاتی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے لیے ضروری ہے تاکہ اس تصور کے نفاذ کے لئے نظام اور میکانزم کی بہتری کو تیز تر کیا جائے کہ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں”. اس گہری سبز تبدیلی نے خوبصورت چین کی تعمیر، انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی اور چینی قوم کی پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی ہے اور سمت کی نشاندہی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.