News Views Events

ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت چین کی کامیابیوں کی اہم ضمانت ہے، چینی میڈیا

0

بیجنگ : چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے انتہائی قلیل مدت میں ریاست اور عوام کی خوشحالی  حاصل کی ہیں۔ عوام کی مرکزیت پر مبنی حکمرانی کے تصور سے لے کر ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کے ادارہ جاتی انتظام تک، بیرونی دنیا نے چین کی ترقی   کی گہری منطق دیکھی ہے۔ خاص طور پر   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں  قومی کانگریس کے بعد سے چین کی حکمراں جماعت نے جمہوری سیاست کے ترقیاتی قانون کے بارے میں اپنی تفہیم کو گہرا کیا ہے اور "ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت” کے تصور کو آگے بڑھایا ہے، جسے  بیرونی دنیا کی طرف سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔ مغربی ممالک کے جمہوری نظام سے الگ، چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت جامع  عمل، ہمہ جہت اور وسیع پیمانے والی سوشلسٹ جمہوریت ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی "قرارداد” کے اجراء کو  مثال کے طور پر  لیجئے۔ وسیع پیمانے پر تحقیق سے لے کر محکموں اور اداروں کو عملی اقدامات کے لئے  منظم کرنے  تک؛ تمام فریقوں کی رائے سننے کے لیے متعدد فورمز منعقد کرنے سے لے کر مندوبین کی رائے کو شامل کرنے اور ترامیم کرنے تک، بیرونی دنیا نے دیکھا ہے کہ چین میں تمام بڑے فیصلے طریقہ کار کے مطابق، جمہوری غور و خوض اور سائنسی اور جمہوری فیصلہ سازی کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر بڑی پالیسی کے فیصلے میں عوام کی خواہش کی مکمل عکاسی ہو اور عوام کے وسیع تر  مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہو۔ برطانوی اسکالر مارٹن جیکس  نے نشاندہی کی ہے کہ چین کی جمہوریت کی  نمایاں خصوصیت  مشاورت پر مبنی جمہوریت ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ چین کے قوانین، اصلاحات کے اقدامات یا پالیسیوں کا اجراء خوب غور و خوض  کے بعد کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، زیادہ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ جمہوریت کا کسی بھی طرح سے واحد مغربی ماڈل نہیں ہے۔ کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ اس ملک کے عوام کرتے ہیں۔ جمہوریت کوئی آرائشی شے نہیں بلکہ عوام کی خواہش کے مطابق  مسائل کو  حل  کرتی ہے ۔ گزشتہ 75 سالوں میں 1.4 بلین سے زیادہ چینی عوام حقیقی معنوں میں اپنے ملک کے مالک بن چکے ہیں۔ اس سے  جمہوریت کو فروغ دینے میں  ترقی پذیر ممالک کے اعتماد کو بہت تقویت ملی ہے اور انسانی سیاسی تہذیب میں بھی اہم خدمات سرانجام دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.