News Views Events

لبنان سے 146 چینی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی

0

بیجنگ:2 اکتوبر کو،لبنان میں موجود 146 چینی شہری اور اُن کے خاندان کے 5 غیر ملکی افراد ایئر چائنا کی چارٹر پرواز سے بحفاظت بیجنگ پہنچے۔ اس وقت انخلا پر آمادہ تمام چینی شہریوں کا لبنان سے بحفاظت انخلا کیا جا چکا ہے۔ لبنان میں چینی سفارت خانہ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھے گا۔
دوسری جانب 2اکتوبرکی صبح لبنانی حزب اللہ سے جاری اطلاعات کے مطابق اسی دن کے اوائل میں لبنان اسرائیل عارضی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کے زریت فوجی کیمپ پر حملے کے لیے "کٹیوشا” راکٹوں کا استعمال کیا گیا ، جس سے "براہ راست جانی نقصان” ہوا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی 36 واں ڈویژن جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے خلاف "محدود ” فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن اس کے مسلح افراد کی اسرائیل کی زمینی فوج کے ایک گروپ سے جھڑپ ہوئی جو جنوبی لبنان کے شہر اوڈیسائی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔حزب اللہ کےارکان نے اسے نقصان پہنچایا اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
لبنان کی وزارت صحت نے 2 اکتوبر کی علی الصبح ایک پیغام جاری کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں نباتیہ، بیکا، بالبیک ہرمی اور دیگر مقامات کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیل کے حملوں میں 55 افراد شہید اور 156 زخمی ہوئے ہیں۔
یکم اکتوبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لبنان اور اسرائیل کی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اجلاس کی درخواست ایران نے دی تھی اور روس نے اس کی تجویز پیش کی تھی۔

 

69 چینی شہریوں کا لبنان سے بحفاظت انخلا

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.