News Views Events

عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے پارلیمنٹ میں خطاطی نمائش اور سیرت محل بک کارنر کا افتتاح

0

اسلام آباد:عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے پارلیمنٹ میں خطاطی نمائش اور سیرت محل بک کارنر کا افتتاح کردیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رسول رحمتﷺ خطاطی نمائش اور سیرت محل بک کارنر کا افتتاح کیا۔
نمائش میں معزز اراکین پارلیمنٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نمائش میں 25 سے زائد اسلامی ممالک کے سفراء نے شرکت کی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین اور محسن انسانیت ہیں، حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور اخلاقِ حسنہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے، رسول کریم ﷺ کی تعلیمات ہمیں بھائی چارے، امن، انصاف اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں،
انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے، نمائش کا انعقاد ربیع الاول کے مبارک ماہ کی مناسبت سے اسپیکر سردار ایاز صادق کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے خطاطی نمائش میں رکھے گئے 112 فن پاروں کا دیدار کیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے معروف خطاط واصل شاہد کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لائبریری میں سیرت محل کے نام سے مختص بک کارنر کا بھی افتتاح کیا
سیرت محل کارنر میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے حوالے سے 400 نایاب کتب رکھی گئی ہیں۔

کتب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے حوالے سے ممبران، ریسرچرز اور دیگر کتب بینوں کو معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی

اسپیکر نے تقریب میں شرکت پر ممبران پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفراء اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.