News Views Events

چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو فوجی امداد فراہم کرنے کی شدید مخالفت

0

 

 

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو تقریباً 567 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں بالخصوص "17اگست” اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ درحقیقت، اس کا مقصد لائی چھنگ ڈے اور ڈی پی پی حکام کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ "تائیوان کی علیحدگی” کو فروغ دیں اور ایک چین کے اصول سے متعلق اشتعال انگیزی کریں۔ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ اور آبنائے تائیوان صورتحال کو سب سے بڑا نقصان "تائیوان کی علیحدگی ” پسند سرگرمیوں اور امریکہ کی قیادت میں بیرونی قوتوں کی ملی بھگت اور حمایت ہے۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ "تائیوان کی علیحدگی ” ایک ڈیڈ اینڈ ہے، اور "طاقت کے ذریعے علیحدگی کی حمایت” پر امریکی ہٹ دھرمی لامحالہ آگ بھڑکانے کا باعث بنے گی اور اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.