News Views Events

بین الاقوامی برادری کی لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت

0

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔دوسری جانب بین الاقوامی برادری نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور تنازع کے فریقین سے فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 28 تاریخ کو ایک بیان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے، نہ تو لبنان کے عوام، نہ اسرائیل کے عوام اور نہ ہی وسیع تر خطہ مکمل پیمانے پر جنگ کا متحمل ہو سکتا ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے 28 تاریخ کو لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا کہ فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان پر اپنے حملے فوری طور پر بند کرے اور شہریوں کے خلاف کسی بھی اندھا دھند کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔ روس، عراق اور دیگر ممالک نے بھی اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔
نجیب میقاتی نے 28 تاریخ کی شام کابینہ کا اجلاس منعقد کیا اور ایک بار پھر بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے کام کرے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.