News Views Events

شمالی وزیرستان میں غیرملکیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق

0

شیوہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر ، شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔
ذرائع کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں،
حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا – کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے،
زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا ،
حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.