وزنی ترین دیوہیکل سبزی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
گلوسٹر: ایک برطانوی شخص نے اپنی دیوہیکل سبزی کی پیداوار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
گلوسٹر کے رہائشی گراہم بیراٹ کو تصدیق موصول ہوئی کہ ان کی سیلریاک نامی جڑ والی سبزی دنیا کی سب سے بھاری جڑ والی سبزی کا عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے جس کا وزن 13 پاؤنڈ ہے۔
بیراٹ نے بی بی سی ریڈیو کے ایک انٹرویو میں مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ وزن یا لمبائی میں بھلے زیادہ ہے لیکن یہ خوبصورت نہیں ہے۔ کافی بدصورت ہے۔
بیراٹ مقامی سطح پر منعقد کردہ میلورن آٹم شو میں دیگر دیوہیکل سبزیاں بھی لائے تھے جس میں ایک ککڑی بھی شامل تھی جو دوسرا ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئی۔
بیراٹ نے بتایا کہ میں نے گھر میں ککڑی کا وزن کیا جو کہ 29 پاؤنڈ تھا۔ تاہم عالمی ریکارڈ 30 پاؤنڈ ہے