News Views Events

چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو فروغ دیا جائے ، چینی صدر

0

بیجنگ :چین کے قومی اتحاد اور ترقی کے لئے  نیشنل ایوارڈ  کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔جمعہ کے روز اجلاس میں  "قومی اتحاد اور ترقی کے لئے کلیکٹو  ماڈل اور افراد کی تعریف کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کا فیصلہ” پڑھ کر سنایا گیا  جس کے مطابق  کل  352 مثالی تنظیموں اور 368 مثالی افراد کی تعریف کی گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مثالی افراد اور  تنظیموں کے  نمائندوں کو انعامات سے نوازا اور اہم تقریر کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں سی پی سی کے اہم خیالات پر  پوری طرح عمل کیا جانا چاہیے، چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے احساس کو اجاگر  اور اس کی تعمیر کو فروغ دیا جانا چاہیے، قومی اتحاد اور ترقی کے مقصد کو مسلسل فروغ دیا جانا چاہیے  اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے  ایک مضبوط ملک کی تعمیر  کی مسلسل کوشش کی جانی چاہیے ۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی خصوصیات کے ساتھ قومیتی امور  کو انجام دینے  کا راستہ چینی قوم کے بنیادی اور مجموعی مفادات پر مرکوز ہے جو  تمام قومیتیوں  کو بڑی حد تک متحد کرتا ہے اور   تمام قومیتیوں کے اتحاد اور  مشترکہ خوشحالی اور ترقی  کو عملی جامہ پہناتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اس سلسلے میں  تمام قومیتیوں   کی برابری  کے اصول کی پاسداری کی جاتی ہے، جبر اور امتیاز کی مخالفت کی جاتی ہے، اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے  کہ تمام قومیتیوں   کے لوگوں کو حقیقی معنوں میں مساوی سیاسی حقوق حاصل ہوں اور وہ اپنے  ملک کے مالک بن جائیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ حقیقت  نے ثابت کیا ہے کہ یہ راستہ مکمل طور پر درست ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم ایک عظیم قوم ہے جس کی تہذیب کی تاریخ  5 ہزار سال سے زائد کی ہے اور تمام قومیتیوں   نے  مشترکہ طور پر ایک متحد کثیر  قومیتی ملک تشکیل دیا ہے، مشترکہ طور پر ایک شاندار چینی تاریخ لکھی ہے، مشترکہ طور پر ایک شاندار چینی ثقافت تخلیق کی ہے اور مشترکہ طور پر ایک عظیم قومی جذبے کو جنم دیا ہے. شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا  کہ سی پی سی  کی قیادت میں ، تمام قومیتیوں   کے لوگوں کی رہنمائی کرنا ضروری ہے تاکہ وہ عظیم مادر وطن، چینی قوم، چینی ثقافت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی خصوصیات کے ساتھ اپنی شناخت کو مسلسل مضبوط کریں، چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے  تصور کو مضبوطی سے قائم کریں اور تمام قومیتیوں   کے اتحاد اور جدوجہد کے لئے مشترکہ نظریاتی اور سیاسی بنیاد کو مسلسل مستحکم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے گھر کے قیام کی کوشش جاری رکھنا چاہئے جو تمام قومیتوں کے لئے  ایک روحانی وابستگی کا احساس رکھتا ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.