شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک چین کی اہم ترجیحات کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک چین کی اہم ترجیحات کا اعلان
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کے طور پر چین کی ترجیحات کو متعارف کرانے کے لیے ایک بریفنگ کا انعقاد کیا۔
نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے کہا کہ اس سال جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آستانہ سربراہی اجلاس میں چین شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ چیئرمین ملک بن گیا ۔ اس کے بعد چین اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنظیم کے ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون پر قائم رہتے ہوئے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے اور دنیا میں دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔
سن وی ڈونگ نے کہا کہ اگلے سال کا سربراہی اجلاس چین کے زیر اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت سب سے اہم سرگرمی ہے۔ اس کے علاوہ، چین شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت سیاست، سلامتی، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں 100 سے زائد اجلاسوں اور سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔