پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل دوسرے دن کمی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 23 ہزار 291 روپے ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی سے 2490 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2850 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو بھی عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا تھا جبکہ 2 روز کے دوران مجموعی طور پر ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے-