News Views Events

چین اور امریکہ کے مابین آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

0

چین اور امریکہ کے مابین آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

بیجنگ : اکیسویں  صدی کی تیسری  دہائی میں بہتر آب و ہوا کے اقدامات پر امریکہ – چین ورکنگ گروپ کا اجلاس  بیجنگ میں منعقد ہوا۔ دونوں فریق آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال جاری رکھے ہوئے ہیں  جن میں   ان کے متعلقہ ”  نیشنلی ڈیٹر منڈ  کنٹر بیوشنز  2030  پر عمل درآمد اور ان سے  متعلقہ 2035  کے این ڈی سیز کی تیاری شامل ہیں ۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطاںق فریقین نے 2020 ء کی دہائی میں امریکہ چین ورکنگ گروپ برائے بہتر آب و ہوا کے اقدامات کے تحت ہونے والے تکنیکی اور پالیسی مکالموں کا خیرمقدم کیا ، جس میں توانائی کی منتقلی ، میتھین ، سرکلر اکانومی اور وسائل کے استعمال کی کارکردگی ، اور کم کاربن پائیدار صوبوں / ریاستوں اور شہروں پر چار موضوعاتی گروپوں کے تحت تبادلے شامل ہیں ۔

فریقین نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن  کے فریقین کی انتیسویں  کانفرنس (سی او پی 29) کے دوران آذربائیجان کے ساتھ "میتھین اور دیگر غیر کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیسوں پر سربراہی اجلاس” کی مشترکہ میزبانی  پر  اپنی آمادگی کا اعادہ بھی  کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.