چین، اگست میں صارفین کی اشیاء کی قیمتوں میں سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ
چین، اگست میں صارفین کی اشیاء کی قیمتوں میں سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ
بیجنگ: اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں چین میں صارفین کی اشیا کی قیمت یعنی سی پی آئی میں سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں شہری علاقوں میں 0.6 فیصد اور دیہی علاقے میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 2.8 فیصد اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔
صارفین کے سامان کی قیمتوں میں 0.7 فیصد اور خدمات کی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے اگست کے دوران سی پی آئی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ ہواہے۔