راولپنڈی کی تاجر برادری میاں پرویز اسلم گروپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : میاں اکرم فرید
میاں اکرم فرید اور ان کی ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمارا ہمیشہ بھر پور ساتھ دیا : سہیل الطاف
راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) – ایم اکرم فرید چیئرمین راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن نےراوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے الیکشن 2024کے حوالے سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف ، صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق ،سابقہ صدور راوالپنڈی چیمبرمیاں ہمایوں پرویز، جناب نجم ریحان ،اسد مشہدی صاحب، میاں پرویز اسلم گروپ کے امیدواران، راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین ملک افضل، صدر ، شیخ عبدالعابد ، سینئر ممبران عمران سنی ، میاں فیاض ، محمد یعقوب ، طارقوحید بٹ و دیگر ممبران اور راوالپنڈی کے تاجران نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس موقع پر راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کی تشریف آواری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکو پاکستان کے اولین چیمبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور میرا راوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے گزشتہ پچاس سال کا ساتھ ہے میاں پرویز اسلم گروپ کے موجودہ اور پچھلے ادوار کے تمام صدور اور انکی ٹیم بے حد محنتی اور راوالپنڈی کی کاروباری براداری کیساتھ انتہائی مخلص رہی ہے۔ چیمبر کی موجودہ ٹیم کی انتھک محنت اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے انکی کاوشیں دیکھ کر مجھے خدا تبارک و تعالی کی ذات سے بھرپور امید ہے کہ اس بار بھی الیکشن میں میاں پرویز اسلم گروپ بھرپور تاریخی کامیابی حاصل کرے گا ۔ راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل حل کرانے میں پیش پیش ہےاور میں بیحثیت چیئرمین راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور ہماری ایسوسی ایشن سے منسلک تمام کاروباری برادری کی طرف سے گروپ لیڈر سہیل الطاف ، صدر ثاقب رفیق ، اور میاں پرویز اسلم گروپ کو اپنی طرف سے بھرپورو غیرمشروط حمایت کا یقین دلاتا ہوں انشاأللہ 11 ستمبر کو فتح میاں پرویز اسلم گروپ کی ہو گی ، ہم نے اور مرحوم میاں پرویز اسلم صاحب کے ساتھ مل کر اکھٹے کام کیا اوجڑی کیمپ حادثہ کے موقع پر تاجروں کی جانب سے لاکھوں روپے کی امدادی رقم ہو ، نالہ لئی کا رخ چینج کرنا ہو ، راولپنڈی سی ٹی صدر روڈ کی تعمیر ہو ،راولپنڈی پاکنگ پلازہ کی تعمیر ہو ان تمام کاموں میں مختلف ایسوسی ایشنز جس میں اسیٹل شیٹ ، سینٹری، ٹمبر ، الیکٹریکل ائٹم ہول سیلر ، سٹیل، پائپ، گلونائیزڈشیٹ اور دیگر ایسوسی ایشنوں نے ہمارابھر پور ساتھ دیا ۔ ایم اکرم فرید نے مزید کہا کہ تمام ذیلی تنظیموں کی مشاورت سے ایک جامع روڈمیپ تیار کیا جارہا ہے جس سے تاجربرادری کے گوں ناگوں مسائل جن میں ایف بی آرسے متعلقہ شکایات، سٹی صدر کی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا،تاجراو رمقامی انتظامیہ خصوصاَ پولیس کے مابین تعلقات کو بہتر بنانا،بجلی وگیس کی بلا تعطل فراہمی،سیویج سسٹم،فلٹریشن پلانٹ،نیاپارکنگ پلازہ کی تعمیراور انسدادِتجاوزات ودیگر امور حل کریں گئے ۔ میاں پرویز اسلم گروپ کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے خطاب کرتے ہویے کہا ، میاں پرویز اسلم گروپ نے راولپنڈی چیمبر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ میاں پرویز اسلم گروپ کے (ایسوسی ایٹ )امیدواران کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی گئی،واضح رہے کے ہمارے گروپ کے (کارپوریٹ سیکٹر ) کے دس امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ صدر راوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ثاقب رفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں پرویز اسلم گروپ اور راوالپنڈی تاجر برادری گزشتہ 72 سال سے ایک دوسرے کیساتھ ہیں ہمارے گروپ کے دروازے تاجر برادری کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور میں بطور صدر اور میری ٹیم اپنی تاجر برادری کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف اور صدر ثاقب رفیق صاحب نے میاں اکرم فرید چیئرمین راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے مختصروقت میں اتنےشاندار انتظامات کیے اور راوالپنڈی کی کاروباری برادری نے جس بھرپور انداز میں میٹنگ میں شرکت کی وہ انشاء الله میاں پرویز اسلم گروپ کی کامیابی کا اعلان ہے۔انھوں یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے میاں پرویز اسلم گروپ پیش پیش رہے گا۔