چینی صدر کے تجویز کردہ "دس شراکت داری اقدامات” کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، کانگو کے صدر
بیجنگ:چین افریقہ تعاون فورم سمٹ کے اختتام پر ، یہ اعلان کیا گیا کہ اگلے تین سالوں میں ، چین افریقہ کے ساتھ مل کر جدیدکاری کو مشترکہ طور پر فروغ دینے ، چین ۔ افریقہ تعاون کو گہرا کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی جدید کاری کی قیادت کرنے کے لئے 10 چین ۔ افریقہ شراکت داری اقدامات پر عمل درآمد کے لئے کام کرے گا۔فورم میں شریک ریپبلک آف کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو نے 6 تاریخ کو سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ "دس شراکت داری اقدامات” کو یقینی طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
صدر شی کے خطاب میں دوطرفہ تعلقات کے تقریباً ہر پہلو کا احاطہ کیا گیا۔اس میں سماج، ثقافت، لوگوں کے ذریعہ معاش، جدت طرازی، اور سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے سبھی شعبے شامل ہیں.
انہوںے کہا کہ 10 شراکت داری اقدامات آپریشنل منصوبوں کا ایک مجموعہ ہے جسے ہمیں اگلے تین سالوں میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان اقدامات کو یقیناً عملی جامہ پہنایا جائے گا جس سے چین اور ریپبلک آف کانگو کے تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ اور چین کے درمیان اچھے دوطرفہ تعلقات نے افریقی ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔