چین اور جمہوریہ روانڈا کا پائیدار امن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ:چین اور جمہوریہ روانڈا نے تین عالمی اقدامات پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کو فروغ دینے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔
بیان میں دونوں فریقوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے، پائیدار امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی پر مشتمل ایک کھلی، جامع، صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کی وکالت کرنے اور ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی تعمیر کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں فریق پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر جامع تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر باہمی حمایت چین روانڈا تعلقات کی بنیاد ہے، دونوں نے بیرونی طاقتوں کی طرف سے ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کا اعادہ کیا اور اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی حمایت کا عہد کیا۔ فریقین گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، موسمیاتی تبدیلی، سائبر سکیورٹی، فوڈ سیکیورٹی، اور انسداد آفات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور اپنی اپنی سرحدوں میں ایک دوسرے کے شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی سلامتی اور قانونی حقوق اور مفادات کے موثر تحفظ پر اتفاق کرنے کے خواہاں ہیں۔ فریقین نے تین عالمی اقدامات پر عمل درآمد میں نئی پیش رفت کے لئے چین روانڈا مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے اور چین روانڈا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی اور چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے تعاون کا بھی فیصلہ کیا۔