News Views Events

موجودہ سمٹ سے چین-افریقہ جدیدیت کے لئے سمت اور راستے کو واضح کیا گیا، چینی صدر

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں گھانا کے صدر اکوفو ادو سے ملاقات کی جو چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گھانا عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا صحرائے صحارا کے جنوب میں واقع دوسرا افریقی ملک ہے۔

سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 64 سالوں سے، بین الاقوامی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس نے چین-افریقہ دوستی کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے چین اور افریقہ کو جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی سمت اور راستے کو واضح کیا اورگلوبل ساؤتھ کے لیے آگے بڑھنے کے راستہ کی رہنمائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.