News Views Events

ہم چین-افریقہ مشترکہ مستقبل کے لیے انتہائی پرامید ہیں ، شرکاء

0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین افریقہ تعاون  فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر پر مہمانوں نے پرجوش ردعمل دیا ہے۔ اجلاس میں شامل مہمانوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے نہ صرف اپنی تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

گیمبیا کے وزیر خارجہ تنگارا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی تقریر نے نہ صرف افریقہ کی ترقی کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا بلکہ چین اور افریقہ کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی بھی کی اور چین کی جانب سے افریقہ کی جدیدیت میں ہاتھ ملانے کے لیے مضبوط آمادگی کا اظہار کیا۔ہم اس بارے میں بہت پرجوش ہیں اور چین اور افریقہ کے روشن مستقبل کے لیے انتہائی پرامید ہیں۔عرب لیگ کے سفیر حفیظ نے کہا کہ یہ ایک اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس ہے جس میں افریقہ کے بہت سے ممالک شریک ہوئے۔

چین ہمیشہ سے دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ پیش رفت اور مربوط ترقی میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے لیے پرعزم رہا ہے جس نے مجھے بہت متاثر کیا۔اجلاس میں شریک مہمانوں نے صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ اہم اعلانات کو سراہا۔ لائبیریا کے وفد کی ایک رکن کمارا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ "دس شراکت داری کے اقدامات” سے  چین اور افریقہ کے درمیان مستقبل کے تعاون کے لیے ایک واضح سمت کی جانب رہنمائی کی گئی ہے۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے وفد کے رکن کابانگو لومبایا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی تقریر کانگو  اور  دیگر افریقی ممالک میں عوام کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ امید ہے کہ چین مستقبل میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرتا رہے گا اور اس سے اعلیٰ نتائج کا حصول ممکن ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.