News Views Events

پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں: احسن اقبال

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمٹ کا مقصد مستقبل کے اہداف کا تعین کرنا ہے، معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم کردار اداکرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہر شعبے میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، معیشت کی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.