News Views Events

چین کی حمایت نے افریقہ کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے، اسپین کے ماہر

چین کی زرعی ترقی کا راستہ افریقہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، جولیو ریوس

0

بیجنگ :  اسپین کے ماہر چین جولیو ریوس نے اسپین کی "چائنا پالیسی آبزرویٹری” ویب سائٹ پر شائع ہونے والے "چین افریقہ کو بدلتا ہے” کے عنوان سے ایک مضمون میں کہا  کہ چین کی زرعی ترقی کا راستہ افریقہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں چھوٹےزرعی منصوبے ستون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ چین نے سینکڑوں زرعی ماہرین کو افریقہ بھیجا ہے اور افریقی زرعی پیشہ ور افراد کو تربیت کے ہزاروں مواقع فراہم کیے ہیں۔ افریقہ کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی تعمیر میں چین کی خدمات افریقہ کا منظر نامہ بدل رہی ہیں۔ بیجنگ میں 4 سے 6 ستمبر تک منعقد ہونے والا 2024 چین افریقہ تعاون فورم کا سربراہ اجلاس چین افریقہ ڈائیلاگ کے ذریعے تعاون میں نئی تحریک پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوگا۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان تجارت کا حجم 2023 میں 282.1 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا اور چین لگاتار 15 سالوں سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ 2023 کے آخر تک ،افریقہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری  کی مالیت 40 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ، جس سے یہ افریقہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔ گزشتہ تین سالوں میں چینی کمپنیوں نے افریقہ میں بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.