News Views Events

چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کےدوطرفہ تعلقات کوا سٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، چینی صدر

0

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی تقریر کی۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین کے  ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور چین- افریقہ تعلقات کی مجموعی پوزیشن کو نئے عہد میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ سال 2000 میں چین افریقہ تعاون فورم کا قیام چین افریقہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تھا۔ ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا اور سپورٹ کیا، نئے قسم کے بین الاقوامی تعلقات کے لیے ایک مثال قائم کی۔ چین اور افریقہ کی جدید کاری کے بغیر دنیا کی جدیدیت نہیں ہو سکتی۔ اگلے تین سالوں میں، چین افریقہ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر جدیدیت کو فروغ دینے والے دس بڑے چین-افریقہ شراکت داری کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ گلوبل ساؤتھ  کی جدید کاری کی قیادت کی جا سکے۔ چین اور افریقہ کو منصفانہ اور معقول جدید کاری، کھلی اور جیتنے والی جدید کاری، عوام پر مبنی جدید کاری، متنوع اور جامع جدید کاری، ماحول دوست جدید کاری،اور  پرامن اور محفوظ جدید کاری کو فروغ دینے کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے۔جدید کاری کی راہ میں کسی ملک کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.