ملاقاتوں پر پابندی، عمران خان کی وفاقی و صوبائی سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلئے مقرر
اسلام آباد:جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقاتیوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ ،جیل انتظامیہ کی 18 جولائی کے عدالتی آرڈر پر نظر ثانی کی متفرق درخواست کی سماعت ہوئی ۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل انتظامیہ ، وفاقی ، صوبائی سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی مرکزی کیس 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کی نظر ثانی درخواست کو بھی توہین عدالت کے مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کر دیا
جیل انتظامیہ کی نظر ثانی کی متفرق درخواست پر بانی پی ٹی آئی و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ دونوں درخواستوں کو 13 ستمبر کو سن لینگے ،
بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامیہ کے درمیان طے ہونے والے ایس او پیز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل عمر چوہدری ایڈووکیٹ نے ایس او پیز کا ریکارڈ پیش کیا
اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ، جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست زیر سماعت ہے ،
ہم نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ طے ہونے والے ایس او پیز کا ریکارڈ جمع کروادیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ریکارڈ کو دیکھ لیں اور اسکے بعد دلائل دیں ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے متفرق درخواست پر سماعت کی
عدالت نے جیل انتظامیہ کی متفرق پر نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کر دیا ۔کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔