چین-افریقہ توانائی تعاون میں ایک مضبوط داخلی محرک قوت اور وسیع ترقی کے امکانات موجود ہیں۔چینی وزارت خارجہ
چین-افریقہ توانائی تعاون میں ایک مضبوط داخلی محرک قوت اور وسیع ترقی کے امکانات موجود ہیں۔چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ توانائی تعاون چین افریقہ تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین نے ٹیکنالوجی کی منتقلی، پروجیکٹس میں تعاون اور مالی تعاون کے ذریعے چین-افریقہ توانائی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے افریقہ میں سینکڑوں کلین انرجی اور گرین ڈیولپمنٹ منصوبے قائم کیے ہیں جس سے افریقی ممالک کو توانائی کے تحفظ اور افریقہ سمیت عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین-افریقہ توانائی کے تعاون میں مضبوط داخلی محرک قوت اور وسیع ترقی کے امکانات موجود ہیں اور افریقہ کو سبز، کم کاربن اور اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرنے میں مدد ملی ہے ۔