News Views Events

جنگ بندی مطالبے کے لیے اسرائیلی عوام کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج جاری

0

تل ابیب:اسرائیلی عوام کی ایک بڑی تعداد تل ابیب میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹر کے قریب سڑکوں پر جمع ہوئی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کی جانب سے یکم ستمبر کو غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح سے چھ اسرائیلی زیر حراست افراد کی باقیات ملنے کے اعلان کے بعد سے تل ابیب میں مظاہروں کا یہ مسلسل تیسرا دن ہے۔
اسی دوران، اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز ساتویں دن میں داخل ہو گئے، اسرائیلی فوج نے اسی دن شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ شہر میں کئی مقامات پر حملے شروع کر دیے۔ فلسطینی وزارت صحت نے 3 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 33 فلسطینی ہلاک اور 130 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے 3 تاریخ کی سہ پہر کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 40,819 فلسطینی شہید اور 94,200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.