News Views Events

بوٹسوانا میں سی ایم جی کی جانب سے "چائنا ڈے” تقریب کا انعقاد

0

بیجنگ:”چین -افریقہ دوستی پر سی ایم جی چائنا ڈے کی تقریب بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون میں منعقد ہوئی۔
افریقی براڈکاسٹنگ یونین کے تمام ممبران کی پندرہویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ہو نے والے اس میڈیا ایونٹ میں افریقی براڈکاسٹنگ یونین کے سی ای او جاکا نے سی ایم جی کو "افریقی براڈکاسٹنگ یونین کا خصوصی تعاون ایوارڈ” پیش کیا۔
بوٹسوانا میں چین کے سفیر فین یونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فورم آن چائنا افریقہ کوآپریشن 2024 (ایف او سی اے سی) سمٹ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے "چین افریقہ تعلقات پر سی ایم جی چائنا ڈے ایونٹ کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے، جس سے نہ صرف سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ایک اچھا ماحول پیدا ہوا ہے ، بلکہ چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چینی اور افریقی میڈیا کے درمیان مستقبل کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور اسے وسعت دینے میں بھی مدد ملی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.