News Views Events

پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے ٹام سوازی سے بات چیت

0

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سرکردہ رکن ٹام سوازی سے بات چیت ہوئی ۔

پاک امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رکن کانگریس ٹام سوازی نے سفیر پاکستان کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،

دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ خیر سگالی اور دوستی کے اس جذبے کو ہمہ جہتی تعلقات خصوصا معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے برؤے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں،

سفیر پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر نیک جذبات کا اظہار کرنے پر کانگریسی رکن ٹام سوازی کا شکریہ ادا کیا

ٹام سوازی نے پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ کے لیے خدمات پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا ۔

دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ،عوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے مل کر کام کرنے اور امریکی کانگرس میں پاکستانی کاکس کومتحرک و مُستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.