News Views Events

چیس اولمپیاڈ میں شرکت کیلئے قومی دستہ 9 ستمبر کو ہنگری روانہ ہوگا

0

 

پاکستان کی مردوخواتین کی ٹیمیں شطرنج کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

عالمی شطرنج فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈچیس اولمپیاڈ کا 10 ستمبر سے ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں انعقاد ہورہا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 185 سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پاکستان شطرنج فیڈریشن نے رواں برس ہونے والی قومی چیمپئن شپ کی رینکنگ کی بناء پر مردو خواتین ٹیموں کا انتخاب کیا جو ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کیلئے سخت محنت کررہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں شرکت کیلئے پاکستان چیس فیڈریشن نے نو ستمبر کی ٹکٹیں بک کررکھی ہیں تاہم کھلاڑیوں کوتاحال اسلام آباد میں ہنگری کے سفارت خانے سے ویزوں کا انتظار ہے جیسے ہی کھلاڑیوں کے پاسپورٹ موصول ہوں گے وہ پروگرام کے مطابق بوڈاپیسٹ روانہ ہوجائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.