News Views Events

مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں یو این سیکرٹری کی شرکت

0

مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں یو این سیکرٹری کی شرکت

 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین نے اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے” سے متعلق ایک قرارداد پیش کی ، جسے 143 ممالک نے اتفاق رائے سے منظور کیا اور مشترکہ طور پر دستخط کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور اقوام متحدہ نے 3 سے 6 ستمبر تک شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کی مشترکہ میزبانی کی جس میں تقریبا 40 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ اس کی افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شرکت کی۔

چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو نے بھی افتتاحی تقریب میں ایک ویڈیو تقریر کی۔ ما ژاؤشو نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے "گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو” کی تجویز پیش کی تھی جس نے مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کے بارے میں چینی حل پیش کیا۔ ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس میں مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کی تنظیم قائدانہ کردار ادا کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.