News Views Events

اربعین کے موقع پر ای سی آئی تہران میں "تعزیہ” کی شاندار پرفارمنس کا انعقاد

0

 

تہران: تہران کے ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ (ای سی آئی) میں حضر ت شہادت امام حسین اور حضرت امام رضاؑ کے موقع پر منعقد ہونے والی "تعزیہ” نامی سٹیج پرفارمنس نے سامعین پر سحر طاری کردیا۔
مشترکہ سٹیج اور تھیٹر پرفارمنس ایک مذہبی ثقافتی پیشکش ہے ۔ اس میں حضرت امام حسین ؑ اور ان کے خاندان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔یہ بنیادی طور پر ایران، عراق اور شام کے دیہی علاقوں میں صدیوں سے پیش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکار اور ای سی آئی کے موجودہ صدر سعد ایس خان نے کہا کہ تھیٹر پر پرفارمنس میں واقعہ کربلا کو متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا جس میں ماتمی شاعری اور مذہبی جنگ کی کئی اقسام، خطاطی، بصری فن اور یہاں تک کہ روایات کو بھی شامل گیا۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کے فنکاروں کو سراہا جنہوں نے روایتی جنگی ڈھول اور بگل بجایا اور کربلا میں دی گئی قربانیوں پر سٹیج ٹیبلو پیش کیا۔ ای سی او کے رکن ممالک سے آئے ہوئے سامعین نے تھیٹر میں حصہ لیا اور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.