چین میں اندورنی و بیرونی سفر کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
بیجنگ (ویب ڈیسک)
چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، رواں سال موسم گرما کی تعطیلات (جولائی تا اگست) میں، ملک کی سرحدی معائنہ ایجنسیوں نے مجموعی طور پر 110 ملین افراد کو اندرونی و بیرونی سفر کی خدمات فراہم کی ہیں، جس کی روزانہ اوسط تعداد 1.779 ملین ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.0 فیصد اضافہ اوررواں سال مئی اور جون کے مقابلے میں 13.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ 24 اگست کو ایک دن میں ملک میں اندرونی و بیرونی سفر کی تعداد 2.237 ملین رہی۔ تعطیلات میں سفر کرنے والے افراد میں چائینیز مین لینڈ کے باشندوں کے 55.381 ملین اندرونی و بیرونی سفر ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.1 فیصد زیادہ ہے جبکہ غیرملکیوں کی جانب سے10.890 ملین اندرونی و بیرونی سفر ہوئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 52.8 فیصد زیاد ہے اور 1.957 ملین غیرملکی ویزا فری پالیسی کے باعث چین میں داخل ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 117 فیصد زیادہ ہے۔