News Views Events

امریکہ نے وینزویلا کےصدر کےایک طیارے کو قبضے میں لے لیا ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

0

امریکہ نے وینزویلا کےصدر کےایک طیارے کو قبضے میں لے لیا

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 

واشنگٹن: امریکہ نے ڈومینیکن ریپبلک میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی جانب سے اکثر استعمال ہونے والےایک طیارے کو قبضے میں لے لیا اور کہا کہ اس طیارے کے حصول کا طریقہ کار امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی اور دیگر مجرمانہ معاملات میں شامل ہوتا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ طیارہ گزشتہ چند ماہ سے ڈومینیکن ریپبلک میں موجود ہے۔ اس قبضے میں متعدد امریکی وفاقی ادارے ملوث تھے، جن میں بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی، بیورو آف ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز اور محکمہ انصاف شامل ہیں۔اسی روز امریکا نے اس طیارے کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوائی اڈے کے لئے روانہ کیا ہے اور ڈومینیکا نے وینزویلا کو طیارے کے قبضے کے بارے میں آگاہ کیاہے۔

اس کے جواب میں وینزویلا کی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں امریکی حکومت کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے طیارے کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کی مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے جو کچھ کیا ہے، وہ مجرمانہ کارروائی ہے اور کوئی بھی ملک یا حکومت بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی اقدامات نہیں کر سکتی۔ وینزویلا کی حکومت امریکہ کے لئے قانونی ذمہ داریوں کو نبھانے کے تمام حقوق محفوظ رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.