سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا، انہوں نے پورے پارلیمانی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔
تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان کھول دوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔ جب بھی بلوچستان کے مسئلے کی بات کرو تو بلیک آؤٹ کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں ان کو بھی نہیں بولنے دیا جاتا۔