News Views Events

چین افریقہ سمٹ کے دوران "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لئے تعاون کے نئے منصوبوں پر دستخط کی توقع ،نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

0

چین افریقہ سمٹ کے دوران "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لئے تعاون کے نئے منصوبوں پر دستخط کی توقع ،نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

 

بیجنگ: چین افریقہ تعاون سربراہ اجلاس 2024 کے پریس سینٹر کی پہلی پریس کانفرنس میں نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ریجنل اوپننگ اپ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سو جیان پنگ نے "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں چین افریقہ تعاون کی صورتحال پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ دس سال سے زائد عرصے سے 52 افریقی ممالک اور افریقی یونین نے "بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون پر چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس بنیاد پر چین نے الجزائر، مصر، جبوتی اور افریقی یونین کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ "کو آپریشن پلان پر دستخط کیے ہیں.توقع ہے کہ چین افریقہ تعاون فورم کے آئندہ سربراہ اجلاس کے دوران چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے متعلق دونوں فریقوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لئے کچھ افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے منصوبوں پر بھی دستخط کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.