News Views Events

غزہ جنگ بندی، اسرائیل کی متعدد صنعتوں کی جانب سے عام ہڑتال کا اعلان

0

غزہ جنگ بندی، اسرائیل کی متعدد صنعتوں کی جانب سے عام ہڑتال کا اعلان

⁠⁠⁠⁠⁠⁠

اسرائیل کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین، اسرائیل فیڈریشن آف لیبر کے صدر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں آج 2 ستمبر کو عام ہڑتال کی اپیل کی گئی تاکہ اسرائیلی حکومت پر غزہ میں حماس کے ساتھ جلد از جلد جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے اور تمام قیدیوں کی بحفاظت رہائی کی ضمانت دینے کے لئے زور دیا جائے۔

اسرائیل کنفیڈریشن آف لیبر کی جانب سے جاری بیان میں تمام اسرائیلی مزدوروں سے عام ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تل ابیب میں بین گوریون ایئرپورٹ مقامی وقت کے مطابق 2 ستمبر کی صبح 8 بجے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں معطل کردے گا۔ تل ابیب اور اسرائیل کے دیگر علاقوں میں شہری خدامت کے محکموں نے بھی 2 ستمبر کو نصف روزہ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قیدیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لے۔ اسرائیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اظہار کیا اور قیدیوں کو بحفاظت واپس لانے میں ناکامی پر اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یائر لاپد نے بھی یکم ستمبر کو اسرائیل کی اہم ٹریڈ یونینز ، کاروباری اور میونسپل ملازمین سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے عام اسرائیلی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تل ابیب میں بڑے پیمانے پر مظاہروں میں حصہ لیں اور حکومت پر زور دیں کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ جلد از جلد طے کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.