News Views Events

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت میں اضافہ

0

 

 

وسطی جرمنی کے تھورنگیا اور مشرقی جرمنی کے سیکسنی میں ہونے والے ریاستی پارلیمانی انتخابات میں، الٹرنیٹو فار جرمنی اور کرسچن ڈیموکریٹس بالترتیب دونوں ریاستی پارلیمانوں میں سب سے بڑی جماعتیں بنیں۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، جو وفاقی حکومت میں مشترکہ طور پر برسراقتدار ہیں، کے ووٹوں میں نمایاں کمی آئی ہے، اور ان میں سے ہر پارٹی کے ووٹ 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔

ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ الٹرنیٹو فار جرمنی 32.8 فیصد ووٹ لے کر تھرنگیا ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی میں کسی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی نے ریاستی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔سیکسنی میں، کرسچن ڈیموکریٹس نے 31.9فیصد ووٹوں کے ساتھ اس ریاست کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ چونکہ دیگر جماعتوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مخلوط حکومت بنانے کے لیے الٹرنیٹو فار جرمنی کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی، اس لیے اے ایف ڈی کو ان دونوں ریاستوں میں اقتدار میں آنے میں اب بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روس یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد جرمنی کی معاشی ترقی سست پڑ گئی اور وفاقی حکومت یوکرین کے لیے اپنی حمایت میں مسلسل اضافہ کرتی رہی جس سے عوام کااعتماد ختم ہو گیا اور حکمران اتحاد کی حمایت کی شرح مسلسل کم ہوتی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.