News Views Events

چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کے لئے افریقی رہنماؤں کی بیجنگ آمد

0

چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کے لئے افریقی رہنماؤں کی بیجنگ آمد

بیجنگ: 2024 چین افریقہ تعاون فورم کا سربراہ اجلاس 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ یکم ستمبر کی شام سے 2 ستمبر کی علی الصبح تک استوائی گنی، سیشیلز، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی)، جبوتی، جنوبی افریقہ اور لیسوتھو کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچے ہیں۔

موجودہ سمٹ 2018 کے چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کے بعد چین اور افریقی ممالک کے درمیان دوسرا اعلی سطحی اجلاس ہے ، اور یہ چھ سالوں میں چین کی طرف سے منعقد ہونے والا سب سے بڑا سفارتی پروگرام بھی ہے، جس میں سب سے بڑی تعداد میں غیر ملکی رہنما شرکت کریں گے۔ آنے والے دنوں میں افریقی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے متعدد رہنما بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.