News Views Events

اسرائیلی باشندوں کی جانب سے جنگ بندی کے لئے ریلی

0

 

 

تل ابیب: اسرائیلی عوام اور اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اسرائیلی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کروائے۔

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں نے اسرائیلی حکومت سے اپیل کی کہ نیتن یاہو کو من مانی کارروائیوں سے روکیں ،اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کو درست کریں اور اپنے شہریوں کے حقوق اور مفادات کے ساتھ بطور ریاست اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ مظاہرین نے قیدیوں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسرائیلی قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام ر ہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.