News Views Events

نیو یارک اسٹرائیکرز کرکٹ کو نئے خطوں میں فروغ دینے میں مصروف عمل

0

 

دبئی : نیو یارک اسٹرائیکرز نے کرکٹ کے کچھ انتہائی دلچسپ ٹورنامنٹس میں شرکت کرکے اپنے برانڈ کو نئے خطوں میں پھیلایا ہے۔

اسٹرائیکرز متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برٹش اوورسیز ٹیریٹریز سمیت مختلف ابھرتے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے خطوں میں کرکٹ کا جذبہ بیدار کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔ اس نے سیمن جزائر میں اپنی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل پیش کرکے اپنی جانب متوجہ کیا ۔

تیز رفتار ابوظہبی ٹی 10 میں حصہ لیکر نیو یارک اسٹرائیکرز نے عالمی پلیٹ فارم پر اپنی مسابقتی برتری اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا پریمیئر لیگ نے اسٹرائیکرز کو کرکٹ کے لیجنڈز کے ساتھ مقابلہ کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا جس میں روایت اور جدت کا امتزاج شامل تھا ۔

اسٹرائیکرز نے افتتاحی میکس 60 کیریبین لیگ میں قابل ذکر اثر ڈالا جس سے خطے میں کرکٹ کو فروغ ملا۔
نیو یارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے ٹیم کے عالمی عزائم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "میکس 60 سیمین جزائر میں ہماری حالیہ شرکت عالمی سطح پر فرنچائز کو وسعت دینے اور نئے جغرافیائی علاقوں میں شائقین کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے ہم فرنچائز کی ترقی کی حمایت کرنے اور ان تاریخی مواقع میں حصہ لینے کے لئے پرجوش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.