این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے نئے اسپیشل کی پیشگوئی کر دی
این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے نئے اسپیشل کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے ) نے مون سون بارشوں کے نئے اسپیشل کی پیشگوئی کردی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 ستمبر تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں ہلکی سے تیزبارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان میں قلات ڈویژن ، کوئٹہ ، پشین اور کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔
مون سون کے نئے اسپیل کے دوران شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔