News Views Events

چین افریقہ دوستی آزمائشوں پر پورا اتری ہے اور سدا بہار رہی ہے، افریقی ممالک کے رہنما

0

بیجنگ: چین افریقہ تعاون فورم 2024 کا سربراہ اجلاس 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا ، جس کا موضوع ” جدیدی کاری کو فروغ دینا اور اعلی سطحی چین -افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا” ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کے حامل براعظم کے طور پر، چین اور افریقہ ہمیشہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد شراکت دار، مخلص دوست اور ہم نصیب معاشرے کے ارکان ہیں جو غم اور دکھ کا اشتراک کرتے ہیں اور شانہ بشانہ کام کرتے ہیں.
الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبونے چین اور افریقی ممالک کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بحران کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں وہ سچے دوست ہوتے ہیں، اس لیے ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون دوست ہے اور کون نہیں۔
سیرالیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو نے کہا کہ جب آپ دوستی کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو آپ واقعی احترام اور اعتماد کے بارے میں بات کر تے ہیں . چین ہمیں خود سے کمتر نہیں سمجھتا بلکہ ہمیں مساوی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری دوستی ہمیشہ قائم رہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.