چین ،”افریقہ شراکت دار” میڈیا سرگرمی کا بیجنگ میں انعقاد
بیجنگ:بیجنگ میں "سولائزیشن سمفنی: ڈیجیٹل ڈریم بلڈنگ”- "افریقہ شراکت دار” کے نام سے میڈیا کی ایک سرگرمی منعقد ہوئی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈائریکٹر لی شو لے نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور خطاب کیا۔ جمہوریہ یوگنڈا کے صدر یووری کاگوٹا میوسوینی، وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فاسٹن آرچینج ٹواڈیرا، جمہوریہ سیشلز کے صدر رویول رامکالوان نے بھی ویڈیو پیغامات بھیجے اور چین-افریقہ میڈیا تعاون کو گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سرگرمی میں شریک مہمانوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کے میڈیا کو تعاون اور باہمی مفادات کی بنیاد پر چین-افریقہ تعاون اور ترقی کی کہانی، حقیقت کے مطابق جدیدیت کی کوششوں کی کہانی اور عوام کی فائدے میں اضافے کی کہانی بیان کرنی چاہیئے اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تبادلہ خیال اور تعاون کو مضبوط کر نا چاہیئے۔
چین اور 20 سے زائد افریقہ ممالک کی بین الاقوامی تنظیموں ، میڈیا اور تھنک ٹینک کے 200 سے زائد نمائند گان نے اس سرگرمی میں شرکت کی۔