News Views Events

چین بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے پرعزم ہے، چین کے خصوصی ایلچی

0

چین بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے پرعزم ہے، چین کے خصوصی ایلچی

بیجنگ: ٹونگا میں 53 ویں پیسیفک آئی لینڈز فورم میں رہنماؤں اور مکالمے کے شراکت داروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 18 رکن ممالک اور دنیا بھر کے بہت سے ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کے امور کے لئے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی چھیئن بو نے اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد دینے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
چین تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ ماحول دوست تبدیلی کے معاملے میں کھلے پن، تعاون اور مشترکہ ترقی پر عمل کریں۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کیمبل نے اجلاس میں کہا کہ امریکا موسمیاتی تبدیلی اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔ 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے تمام ممالک بالخصوص جی 20 کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی رہنمائی کی ذمہ داری نبھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.