News Views Events

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سی ای او کو رہا کر دیا گیا

0

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سی ای او کو رہا کر دیا گیا

پیرس: فرانس میں زیرِ حراست میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سی ای او کو رہا کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے بدھ کو کہا کہ ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف کو چار دن کی تفتیش کے بعد پولیس کی حراست سے رہا کیا گیا ہے۔
ان سے ٹیلی گرام پلیٹ فارم کے غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے کے الزامات پر تفتیش کی گئی۔
پراسیکیوٹرز کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی جج نے پاول دوروف کی پولیس حراست ختم کر دی ہے۔ انہیں پہلی پیشی اور ممکنہ فردِ جرم کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پاول دوروف کو ہفتے کو پیرس کے مضافات سے حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ حراست 12 مبینہ مجرمانہ خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر گزشتہ ماہ شروع ہونے والی ایک عدالتی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.