News Views Events

سی ایم جی کے حو بے بیورو کا افتتاح

0

بیجنگ:28 اگست کو، چائنا میڈیا گروپ نے حوبے کی صوبائی عوامی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا، اور اس کے ساتھ ہی سی ایم جی کی جانب سے حو بے بیورو کی نقاب کشائی کی گئی۔سی پی سی کی حو بے کی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ مینگ ہوئی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلیسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر حو بے بیورو کے آپریشن کی نقاب کشائی کی۔

شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی طرف سے صوبہ حو بے کے لیے تیار کیے گئے عظیم الشان خاکے کی مزید تشہیر کرے گا، سی ایم جی اور حو بے کے درمیان تعاون کے لیے نئے مواقع کو جدت اور وسعت دے گا، اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی قوت ڈالے گا، اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید کے عظیم مقصد میں اپنی خدمات سرانجام دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.