News Views Events

اے آئی میں چائنیز ریسرچ پیپرز کا حصہ 40 اور امریکا کا 15 فیصد ہے: مشاہد حسین سید

0

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کا راز پُرامن خارجہ پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ کے عنوان سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کی ترقی کی وجہ معیاری لیڈر شپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے سائنس اور ایجادات سمیت ہر شعبے میں ترقی کی، چین کی ترقی کی وجہ دوسروں سے سیکھنا ہے۔
مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں چائنیز ریسرچ پیپرز کا حصہ 40 اور امریکا کا 15 فیصد ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ چین نے سی پیک منصوبہ اس وقت دیا جب کوئی یہاں سرمایہ کاری کو تیار نہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.