امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی کی بیجنگ آمد
امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی کی بیجنگ آمد
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے سربراہ وانگ ای کی دعوت پر امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی جیک سلیوان چین کے سرکاری دورے کے لیے 27 تاریخ کو بیجنگ پہنچے۔
یہ آٹھ سال میں کسی امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی کا پہلا دورہ چین ہے اور مسٹر سلیوان کا چین کا پہلا دورہ بھی ہے جو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فریقین کی جانب سے ایک اہم قدم ہے۔ دورے کے دوران چین اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک بات چیت کے نئے دور کا انعقاد ہوگا۔